کویت: غیر ملکی ایئرپورٹ ٹیکسی نہیں چلا سکتے۔
کویتی وزارت داخلہ کے نائب انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک امورمیجر جنرل جمال الصایغ نے کہا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی سروس کا لائسنس صرف کویتی شہریوں کو جاری کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ ٹیکسی لائسنس کے حصول کی شرائط میں درخواست گزار کو کویتی شہریت کے ساتھ ساتھ ڈرایونگ لائسنس اور اچھے کردار کا حامل ہونا شامل ہیں۔ اب کویت انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی ٹیکسی نہیں چلا سکتے۔