کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا:عثمان بزدار
عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود نے ملاقات کی، لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مختلف محکموں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں، اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ماضی میں نظرانداز کئے جانے والے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے، دور دراز کے علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے مساوی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا بلدیاتی نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، ئے نظام سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوں گے، لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا، کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ایک گیم چینجر ہے، جس سے کئی صنعتیں فروغ پائیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔