عمران خان ملک کے لیے بہت کچھ کریں گے اور اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سابق حکومت کے اچھے کاموں کوجاری رکھنے کاحکم دیاہے۔ اورنج لائن منصوبے نے صوبہ کوکنگال کرکے رکھ دیا،ہمارا اورنج لائن منصوبہ زیرزمین تھا ،کوئی سبسڈی نہیں تھی۔جنگلا بس پراربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ساہیوال میں کول پاورپلانٹ لگاکر زرعی زمین تباہ کردی گئی،ساہیوال میں کول پاورپلانٹ لگایا گیا، کیاوہاں کوئلہ ہے. انھوں نے کہا کہ ہم نے نابینا افرادکےلئے ادارہ بنایا،سعودی عرب کے کامیاب دورے کاکریڈٹ وزیراعظم کوجاتاہے۔میرے بھرتی کیے گئے ہرملازم کوشہبازشریف نے ایک بارضرورتنگ کیا۔ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے،چین کیساتھ معاہدوں پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔