اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے,
پروڈکشن آرڈرز29اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گے ہیں, پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت کیے گے ہیں, قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو اتو وہ اُسے جلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے