اب حکومتی امور کی انجام دہی میں رنگین کاغذوں کا استعمال کیا جائے گا، تمام وزارتوں کو خط جاری
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اہم سرکاری خط وکتابت میں سبز، پیلے اور سرخ رنگ کے کاغذ استعمال کئے جائیں گے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے متعلقہ تمام وزارتوں اور اداروں کو خط بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کلر تھیم خط و کتابت کے تحت سرکاری امور کی انجام دہی میں 3 رنگ اسمتعال کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جاری کردہ خط کے مطابق سبز کاغذ عمومی نوعیت کی خط و کتابت کو ظاہر کرے گا۔ پیلا کاغذ کام کی مقررہ مدت کا 50 فیصد وقت گزرنے کی یاد دہانی کے لئے استعمال ہوگا جبکہ فوری نوعیت کی خط وکتابت کےلیے پیلا کاغذ استعمال ہوگا۔ وارننگ کےلیے سرخ خط وکتابت کی جائے گی۔جبکہ متعلقہ کام کے لیے مقررہ نوے فیصد گزرنے پر سرخ کاغذ استعمال کیاجائے گا۔