نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز، اینجانہ کی تکلیف کا بھی سامنا
سابق وزیر اعظم نواز شریف سروسز اسپتال میں پانچ روز سےزیر علاج ہیں اور نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ابھی بھی کم ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں اتاو چڑھاو کے ساتھ اینجانہ کی تکلیف کا بھی سامناہے۔ بورڈ نے پلیٹ لیٹس میں اضافے کے ساتھ عارضہ قلب کیلیے خون پتلا کرنے کی دوا بھی شروع کر دی ہے جبکہ میاں نواز شریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نواز شریف کو چار سے پانچ روز تک انجیکشنز کا کورس جاری رکھا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ کامزید کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت بھی دل کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں ،نواز شریف کے دل کی دائیں جانب جانے والی خون کی نالی 43فیصد بلاک ہے جبکہ دل کے بائیں جانب جانے والی خون کی شریان 19 فیصد بلاک ہے،نواز شریف کے دائیں جانب والی شریان 60فیصدسے زیادہ بلاک ہے جبکہ بائیں جانب والی شریان تقریباً 50 فیصد بلاک ہے،نواز شریف کو شوگر کے باعث انسولین بھی دی جا رہی ہے اور نواز شریف کا آج دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔