حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ریاست کو چیلنج اور ڈنڈا بردار فورس کسی صورت قبول نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کی توجہ ہے، ایسے وقت میں فضل الرحمان کا احتجاج مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، غیر یقینی صورت حال کا دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔