انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، موجودہ حالات میں بالغ نظری اور دوراندیشی کی ضرورت ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں ہے، تبدیلی سے خوف کھائے عناصر صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔