نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہو چکی ،علاج جاری ہے: یاسمین راشد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہو گئی،علاج جاری ہے،نوازشریف کےپلیٹ لیٹس 45 ہزار ہو گئے ہیں،میڈیکل بورڈکی مشاورت سے نواز شریف کو ادویات دی جا رہی ہیں، نواز شریف کو گزشتہ رات انجائنا کی تکلیف ہوئی جبکہ نوازشریف کاب ون میرو نظام ٹھیک کام کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہوا لیکن نواز شریف کے پٹھے متاثرنہیں ہوئے،نوازشریف کی پہلی اوراب کی ای سی جی میں فرق نہیں آیا،ن لیگ والوں کو نوازشریف کی صحت پرسیاست نہیں کرنی چاہیئے، نواز شریف عرصہ درازسے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جو شخص ایک بار دل کا مریض ہو جائے وہ ہمیشہ خطرے میں ہوتا ہے، نواز شریف میڈیکل بورڈ کےعلاج سے مطمئن ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سروسز ہسپتال میں پانچ روز سے زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں اتاو چڑھاو کے ساتھ اینجانہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔