آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے،صوبائی وزیر توانائی

انجینئر خواجہ وحید کی سربراہی میں انڈس واٹر کمیشن کے ایک وفد نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات کی ۔ وفد نے صوبائی وزیر کو بھارت کی آبی جارحیت کے بارے میں آگاہ کیا اور ملک کے استحکام کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی ضرورت پر زوردیا ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہرسال تین کروڑ ایکڑ فٹ پانی ضائع کرتا ہے۔