ایف اے ٹی ایف میں سعودیہ نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی، بھارتی میڈیا کا جھوٹ بولتا رہا
اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی۔ اس بارے میں بھارتی میڈیا پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کا آلہ کار بنا رہا اور جھوٹ آلاپتا رہا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سالانہ اجلاس میں تمام رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کیا کرڈالی۔ بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی، جس پہ بھارتی میڈیا کھسیانی بلی، کھمبا نوچے، جھوٹ پھیلا کر خفت مٹاتا رہا۔
پلانری کے دوران پاکستان کے اقدامات کی تعریف سے بھارت کے چھکے چھوٹ گئے۔ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ، ایف اے ٹی ایف کے صدر کا بھرپور جواب دیا، بھارتی میڈیا کے نمائندے کو سوال کرنے پر صدر ایف اے ٹی ایف نے قوانین بارے بتایا۔