عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے : وفاقی وزیر مراد سعید
وفاقی وزیر مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج روزانہ کی بنیاد پر سرکس بھی لگ رہے ہیں ۔ اپنی کرپشن بچانے کیلئے اداروں پر تنقید کی جارہی ہے ۔ پی ڈی ایم کے آغاز پر بھارتی میڈیا کیا کہتا ہے سب جانتے ہیں۔ بھارتی میڈیا وزیراعظم عمران خان کیخلاف مہم چلا رہا ہے ۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے بدلے این آر او مانگا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے بھارتی چینلز کے مختلف حوالے دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نوازشریف پر سرمایہ کاری کی ہے جس کا ثبوت یہ ہے۔ مراد سعید نے کہا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی منصوبہ بندی ستمبر میں لندن میں نوازشریف کی ایک خفیہ ملاقات میں کی گئی۔ مراد سعید نے بھارتی میڈیا کے کچھ کلپس اپنے دعوے کی حمایت میں پیش کئے۔