آئی ایس پی آر: عظیم قربانی پر شہید نائیک سیف علی جنجوعہ کو خراج عقیدت
اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عظیم قربانی پر شہید نائیک سیف علی جنجوعہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی کشمیر کے لیے عزم یاد کراتی رہے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بہادری کشمیر سے ہماری کمٹمنٹ کی یاد دلاتی ہے۔