صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل لاہور کا دورہ کریں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل لاہور کا دورہ کریں گے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مصروف دن گزاریں گے۔ ترجمان کے مطابق دورہ لاہور کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گےاور صدر مملکت گورنر ہاؤس میں عشائیہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس میں قائم کورونا ہیروز وال کا باضابطہ افتتاح کریں گےاور صدر مملکت کورونا کے دوران انسانیت کی خدمت کرنے والے مخیر حضرات کو ایوارڈز بھی دیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا کے دوران مخیر حضرات نے گورنر پنجاب کی اپیل پر دس ارب روپے کے عطیات دئیے۔