ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئیں: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے اہم ملاقات میں کہا کہ ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے نیول چیف ایڈمرل امجدنیازی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے نئے نیول چیف کو اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیول چیف نے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ کا تعلق سانگھڑ سے ہے، آپ کا نیوی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا نوجوانوں کے لیے انسپائیریشن ہے، ہمیں تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنا ہوگا