توہین آمیز کارٹونز کی نمائش کی اجازت دینے والے منافقانہ قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا: صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے گستاخانہ خاکوں کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش پر رد عمل میں کہا کہ اسلاموفوبیا کی اجازت سے انتہا پسند فائدہ اٹھاتے ہیں، اظہار رائے کی آزادی کے لبادے میں اسلاموفوبیا کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، آج دنیا کو اشد ضرورت ہے کہ لوگوں کو متحد کیا جائے۔