سپین میں کروناوائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے ہنگامی صورتحال کااعلان

سپین میں کروناوائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے سپین انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کااعلان کرتے ہوئے رات کے وقت ملک گیر کرفیو نافذکردیا ہے۔ سپین کے وزیراعظم پیڈروسانچیز نے کہاکہ کرفیو 23:00 بجے اور 06:00 بجے کے درمیان نافذ رہے گا۔ ادھر ہنگامی اقدامات کے تحت پیش نظرایک شہر سے دوسرے شہر سفری پابندی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے ۔