قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بعض جماعتیں اپنے مفاد کیلئے عوام کو قومی اداروں کیخلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں، قومی ادارے ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں، عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائیں گے۔