کل جلسے کے بعد ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا انجام کو پہنچا۔ شہباز گل

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ کل جلسے کے بعدن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈا انجام کوپہنچا، 10 بھینسوں سے شہباز شریف ارب پتی بن گئے تو عوام کیوں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کل جلسے کے بعدن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈاانجام کوپہنچا، عوام آپکو آپکے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی ہے ، عوام کا سودا کرنیوالے جعلی لیڈر مسیحائی کے دعویدار بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دشمن بیانیہ زورپکڑتاجارہاہے، عوام اور جمہوریت کےپاسدار ہم ہیں، معیشت کو دیوالیہ کرنیوالی ن لیگ معیشت پربھاشن بند کرے، ملک کابلندترین خسارہ 19ارب 19کروڑ50لاکھ ڈالرزچھوڑکرجانیوالےآپ تھے، معیشت کو آپکے جعلی وزیر خزانہ نے8ارب ڈالر خزانےسے نکال کر تباہ کیا۔