اطالوی وزیر اعظم کا کرونا کے حوالے سے اہم اعلان
اٹلی: کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اٹلی میں نئے کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اطالوی وزیر اعظم نے آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کو وِڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار تک جا پہنچی ہے، وبا کی روک تھام کے لیے اطالوی وزیر اعظم کو ملک میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کرنا پڑا۔ اٹلی میں صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک دکانیں اور کاروبار کھلے رہیں گے، شہری صرف ایمرجنسی میں فارم پُر کر کے اسے اپنے ساتھ رکھ کر باہر جا سکیں گے۔ شام 6 بجے کے بعد ریسٹورنٹ، بارز، اور فاسٹ فوڈز کھانا ٹیک اوے کر سکیں گے، کھیلوں کے میدان، پارک، جم، کلچرل سینٹر، تھیٹر 26 اکتوبر تا 24 نومبر بند رہیں گے