انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا،اسٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 32 پیسے سستاہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح 161.05 روپے کا ہو گیاہے ۔ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ دو ماہ میں ڈالر 7.38 روپے سستاہو چکاہے ۔ اسد رضوی کا کہناتھا کہ کرنٹ اکانٹ خساہ سر پلس ہونے سے روپے کی قدر بڑھی ، ترسیلات زر ، برآمدات میں بہتری سے ڈالر سستاہواہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار266 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور یہ 423 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ41 ہزار 689 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔