ملک بھر کے128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

ملک بھر کے128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ، ہدف 30 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوانا ہے، 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔ پولیو پروگرام کے ماتحت د دو لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں، ورکرز کورونا قواعدو ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائیں گے. نیشنل کوارڈینٹر پو لیوڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ پنجاب کے 33 اضلاع، بلوچستان 33، سندھ 41، گلگت بلتستان 8، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع اور خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں انسداد پولیو مہم ہوگی. ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اصل ہیروز ہیں، والدین اپنے دروازے پر پولیو ورکرز کو خوش آمدید کہیں. بچوں کوانسدادپولیو کے قطرے پلواکر اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔