اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا فرانسیسی صدر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے فرانسیسی صدر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔ سیکرٹری بار سہیل اکبر چوہدری کے مطابق فرانسیسی صدر کے گستاخانہ، غیر اخلاقی اور انتہائی تکلیف دہ بیان کی پرزور مزمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان اس قسم کے گستاخانہ، گھٹیا اور اسلام دشمن بیانات پر آواز اٹھائے،حکومت پاکستان دفتر خارجہ کے زریعے اقوام متحدہ میں اس معاملے کو اٹھائے،اقوام متحدہ میں اس معاملے کو پرزور طریقے سے اٹھانے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو تسکین ملے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان سے اس قسم کے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کرےاور دفتر خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اس معاملہ کو پرزور انداز میں اٹھائے تاکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی تسکین ہوسکے ۔