فیصل آباد:جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجوں کی فائرنگ ، چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فرار

جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجوں نے فائرنگ کر کے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار پولیس نے مقدمہ درج آن لائن کے مطابق تھانہ روڈالہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 278 گ ب میں پیش آیا۔رب نواز۔ اشفاق اشتیاق۔اور تصور عباس وغیرہ کا عرصہ دراز سے اپنے چچا عثمان کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔مقتول عثمان اپنے مربع کو جا رہا تھا کہ گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عثمان شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ روڈالہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقتول عثمان 4 بچوں کا باپ تھا