کاروباری ہفتے کا پہلا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 584پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند
کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100انڈیکس میں تیزی رہی۔مارکیٹ 584 پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار 850 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا۔ 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 103کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,876 جبکہ کم ترین سطح 41,266 رہی۔