لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین اسٹیٹ لائف ریاض میمن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین اسٹیٹ لائف ریاض میمن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سیلز آفیسر شیخوپورہ محمد منیر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواستگزار نے موقف اختیار کیاکہ سینئر ترین ہونے کے باوجود ایریا مینجر کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی۔ترقی نہ ملنے کیخلاف چئیرمین اسٹیٹ لائف کو درخواست دی۔شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کیلئے چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوا دی اورقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔تاہم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ درخواستگزارنےاستدعاکی کہ حکم عدولی پر چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپوریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔