فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت،قرآن کی بے حرمتی پراظہار تشویش

پاکستان میں فرانس کے سفیر کو آج وزارت خارجہ میں بلا کر فرانس میں بعض غیر ذمہ دار عناصر کی طرف سے خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی غیر قانونی اور اسلامو فوبیا کی کارروائیوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔