اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گندم کی امدادی قیمت1600 روپے تجویز کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی فصل کے لئے کم سے کم امدادی قیمت کابینہ کو 1600روپے تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ کمیٹی کے پیر کے روز کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔