افغان فوج کا سابق سربراہ امریکی فٹ پاتھ پر
ورجینیا: افغان فوج کے سابق آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکی پناہ گزین کیمپ میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔خیال رہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے آخری دنوں میں سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم اشرف غنی مفرور ہوئے تو انہوں نے بھی افغانستان سے بھاگنے میں عافیت سمجھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی ان دنوں امریکی ریاست ورجینیا کے پناہ گزیں کیمپ میں اپنے اہلخانہ کیساتھ وقت گزار رہے ہیں۔