وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی اور ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ملکوں کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ شاہ محمود قریشی تہران میں ایرانی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان تمام ہمسایہ ملکوں کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔