ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔پہلے میچ میں بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دینے والی قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
کپتان قومی ٹیم بابراعظم اور بابر الیون نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ بابر اعظم بھارتی ٹیم کو ہرانے کے بعد ہی اپنی نظریں اگلے شکار پر جمالی تھیں ۔بابر اعظم نے اپنے میں ٹویٹ میں کہا تھا کہ ” پاکستان یہ جیت آپ کے لیے ہے”یہ تاریخ بن چکی ہے اب ساری توجہ اور نظریں اگلی گیم پر ہیں”۔