ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا نے 144 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس 56 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ جنوبی افریقا کے بولر ڈوائن پریٹوریس نے 3 اور کیشو مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقا نے 144 رنز کا ہدف 18.2 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔