نیوزی لینڈ نے 15 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنالیے
شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا، گپٹل 17 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے اور مچل 27 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے جب کہ جمی نیشام صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔