ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ; نیوزی لینڈ نے 19 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنالیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا، گپٹل 17 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے اور مچل 27 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے جب کہ جمی نیشام صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان کین ولیمسن نے ڈیوڈ کونوے کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم 25 رنز بنانے کے بعد حسن علی نے انہیں اپنی ہی گیند پر رن آؤٹ کردیا اور ڈیوڈ کونوے بھی 27 رنز پر ہمت ہارگئے۔ گلین فلپس کی اننگز کا خاتمہ 13 رنز پر حارث رؤف نے کیا۔پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 125رنز پر گر گئی،ٹم سیفرٹ 8 رنز بنا کر آوٹ.پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.