ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کو پہلا نقصان، بابر اعظم آؤٹ، 3.6 اوورز میں 25 رنز بنالیے
ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا ہے اور ٹیم کو پانچ اوورز میں 28 رنز بنائے۔چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ٹم ساؤدھی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 9رنز بنائے۔پاکستان نے اب تک .3.6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے ہیں۔