ٹی20 ورلڈ کپ:پاکستان نے 11 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنالیے
ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا ہے اور ٹیم کو پانچ اوورز میں 28 رنز بنائے۔چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ٹم ساؤدھی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 9رنز بنائے۔فخر زمان نے اش سودھی کو چھکا لگایا لیکن پھر انہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، فیلڈ امپائر نے فخر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جس پر بائیں ہاتھ کے بلے باز آؤٹ قرار پائے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 63رنز پر گر گئی، محمدحفیظ 11 رنز بنا کر آوٹ.