ٹی20 ورلڈکپ:پاکستان نے 17 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 117 رنز بنالیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں حارث رؤف کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پچھلے میچ کے برعکس بابراعظم اس بار صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور 11 رنز ہی بناسکے، محمد حفیظ بھی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان بھی 33 رنز پر ہمت ہار بیٹھے اور عماد وسیم 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔