پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں؛ ٹرین کرایوں میں بھی 10 فیصد اضافہ

پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق کرائے بڑھانے کے حوالے سے ریلوے حکام نے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی،وزارت ریلوے نے مسافروں پرمعاشی بوچھ کم کرنے کے لیے فریٹ ٹرینوں کا 5فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہوگا۔