فیض آباد میں تاجروں کے احتجاج کے دوران جڑواں شہروں میں ٹریفک الرٹ جاری
اسلام آباد۔راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) فیض آباد میں تاجروں کے احتجاج کے دوران جڑواں شہروں میں ٹریفک الرٹ جاری ہوتے رہے جس کی وجہ سے سرینگر ہائی وے، اسلام آباد ایکسپریس وے، کلب روڈ،آئی جے پرنسپل روڈ، سیونتھ ایونیو میں شدید ٹریفک جام رہا شہری گاڑیوں کیلئے راستے بند ہونے کی وجہ سے پریشان رہے تاہم بعد ازاں پھنسی ٹریفک کا رخ نائنتھ ایونیو کی جانب موڑا گیا سکستھ روڈ سے نائنتھ ایونیو کی جانب گاڑیوں کا شدید رش رہا سید پورروڈ بھی سخت ٹریفک جام رہا۔