الیکشن کمیشن این اے 133 کا ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے: وفاقی وزیر شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 133 کا ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ این اے 133 کا ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا بہترین موقع ہے ،ضمنی الیکشن میں ای وی ایم کو استعمال کیاجائے تو مثبت اقدام ہوگا۔وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کا مقصد یہی ہے کہ جو مشکلات آئیں وہ حل کروائی جائیں اور یہ ایک اچھا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔