نیوزی لینڈ سے جیت پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ سے فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ سے فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ’شاندار کارکردگی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔