ٹرمپ کی الیکشن کمپین:ایلون مسک نے کروڑوں روپے بہا دیئے۔

Oct 26, 2024 | 10:51

امریکی ارب پتی ٹیسلا اور ایکس کا مالک ایلون مسک نے امریکی صدارتی انتخابات میں کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  کی حمایت میں کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا دئیے ہیں۔ ان انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوربز نے جسے دنیا کا امیر ترین آدمی قرار دیا ہے، اس نے صرف ماہ اکتوبر کے پہلے نصف میں ٹرمپ کی حمایت میں خرچ کرنے والے گروپ کو تقریباً 44 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔یہ انکشاف ایلون مسک کے امریکہ- پی اے سی کی جانب سے فیڈرل الیکشن کمیشن کے پاس فائلنگ میں کیا گیا ہے ایک  رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک نے جولائی اور ستمبر کے درمیان تین ماہ کے عرصے میں گروپ کو تقریباً 75 ملین ڈالر دیے۔ یہ گروپ جو سات اہم ریاستوں میں ووٹروں کو متحرک کرنے مرکوز ہے نے اکتوبر کے پہلے نصف میں 47 ملین ڈالر سے زیادہ کے اخراجات کرنے کا بھی انکشاف کیاہے۔ ایلون مسک کی قائم کردہ سیاسی ایکشن کمیٹی ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان قریبی دوڑ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ خیال رہے ایلون مسک نے چند روز قبل سوئنگ ریاستوں میں ہر اس رجسٹرڈ شخص کو یومیہ دس ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا جو 5 نومبر تک آزادی اظہار اور ہتھیار اٹھانے کے حق سے متعلق ایک پٹیشن پر دستخط کرے گا۔ یاد رہے انتخابی قانون شہریوں کو ووٹنگ یا رجسٹریشن کے بدلے رقم ادا کرنے سے منع کرتا ہے۔

مزیدخبریں