تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز نے انگلش بیٹنگ لائن اڑاکر رکھ دی،جیت کے لئے 36رنز کا ہدف درکار

Oct 26, 2024 | 11:42

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی اسپنرز نے انگلش بیٹنگ لائن اڑا کے رکھ دی۔ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے لئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف درکار ہے۔پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے ، انگلینڈ کے 112 رنز پرتمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 24 رنز 3 کھلاڑی کے نقصان پر کیا تب جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ کریز پر تھے لیکن پھر انگلش بیٹر ہیری بروک 26 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔نعمان علی نے اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔ نعمان علی جانب سے کیریئرمیں چھٹی بار 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔خیال رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے ہرایا ہے۔

مزیدخبریں