ملکی اور عالمی منڈیوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2748 ڈالر فی اونس ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئے تھی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ
Oct 26, 2024 | 13:39