تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کا ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹیریٹ میں اجلاس پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے تنظیمی اور ڈویژنل عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں پارٹی کے سینئر رہنما حمیر حیات خاں روکھڑی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں مشکل دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات کی مجوزہ لوکل باڈیز بل کے متعلق بریفننگ دی گئی، اجلاس میں مجوزہ لوکل باڈیز بل کا جائزہ لیا گیا،2 ہفتوں تک تمام عہدیداران کو اپنی ڈویژنل تنظیموں اور کارکنوں سے مشاورت کے بعد اپنی اپنی تجاویز دینے کی ہدایت کردی گئی اور پنجاب کے خالی تنظیمی عہدے ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں حکومتی اور دیگر سیاسی و ملکی معاملات پر بریفننگ بھی دی گئی۔ معاشی اور سیاسی بحران پر قابو پانے پر اظہار اطمینان ہوا،میاں نوازشریف کو پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی گئی، اجلاس میں قائد میاں نوازشریف کی قیادت پر اظہار اعتمادکیا گیا اور میاں نوازشریف کی جمہوریت کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی معیشت کے لیے کامیاب حکمت عملی پر بھی اطمینان کا اظہارکیاگیا۔ مشکل ترین معاشی حالات میں بجلی کے بلوں میں ریلیف پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز بجلی کے بلوں میں 54 ارب روپے کا ریلیف دیا،پاکستان میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،عام آدمی کے استعمال کی اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی تیزی سے کم ہو رہی ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے مفت ادویات کی فراہمی، الیکٹرک بائیک کی تقسیم، کسان کارڈ اور ہمت کارڈ کی تقسیم کے منصوبے قابل ستائش ہیں اور اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں۔
ن لیگ کااہم اجلاس،پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرنوازشریف کومبارکباد
Oct 26, 2024 | 16:02