سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مدد ایسٹ جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی پچیس زولوبوٹس، بائیس او بی ایم کشتیاں اوردو ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں مصرو ہیں۔ ٹنڈو بھاگو اور جھڈو میں قائم پی این فری میڈیکل کیمپس میں پندرہ سو متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ سانگھڑ میں پی این موبائل کلینک کے زریعے طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق جھڈو، جوہی اور بوبی آئل فیلڈ سے ملحقہ علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے بارہ ٹن راشن تقسیم کیا گیاجبکہ کیڈٹ کالج سانگھڑ میں ڈی فلڈنگ پمپس کے زریعے سیلابی پانی کی نکاسی بھی جاری ہے۔