امریکہ نے ہمشہ دباؤ ڈال کراپنے مقاصد حاصل کئےہیں، حکومت ملکی مفاد میں جرات مندانہ فیصلےکرے۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
قلات میں پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ امریکی جنرل مائیک مولن کا بیان پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے کھلا چیلنج ہےجو قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے حملے کی صورت میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت قومی خواہشات اور ملکی مفاد کے لئے قوم کو اعتماد میں لے کردوٹوک اورجرات مندانہ فیصلے کرے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا اقدام خوش آئند ہے۔