آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نےپاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کےباعث برطانیہ کا دورہ منسوخ کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لندن میں برطانوی وزارت دفاع نے دورے کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔ آرمی چیف کی پیرکے روز برطانوی وزیردفاع لیام فوکس کےساتھ ملاقات طے تھی۔ برطانوی حکام کے مطابق وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ اب جنرل کیانی اوربرطانوی وزیردفاع لیام فوکس کے درمیان ملاقات کب ہوگی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاک امریکا کشیدگی کےباعث منسوخ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کےباعث جنرل اشفاق پرویزکیانی فی الحال کسی بھی بیرونی ملک دورہ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی ایڈمرل مائیکل مولن اوروزیردفاع لیون پنیٹا کی جانب سے افغانستان میں امریکی سفارتخانہ پرحملےکا الزام پاکستان پرعائد کیا گیا ہے۔امریکی حکام کی جانب سےلگائےجانیوالے ان الزامات کےباعث دونوں ممالک کےتعلقات میں خاصی سردمہری نظر آرہی ہے