امریکہ سے کشیدہ حالات کے پیش نظر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی بجائے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
یہ مطالبہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹراسحاق ڈار کی طرف سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال کےعنوان سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بائیس ستمبر کو امریکی عہدیداروںلیون پنیٹا اور مائک مولن نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور افغانستان میں امریکی ناکامی کو پاکستان پر تھوپنے کی کوشش کی ،مسلم لیگ ن کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چونکہ یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اس لیے اس پر صرف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لیے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے