ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو پچیس رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
اوول میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوررز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیرہ رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے سموئیل نے پینتیس اور چارلس نے اکیس رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم سولہ اعشاریہ چار اوورز میں اٹھاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے بین سٹاکس اکتیس رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے گرے میتھرین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویسٹ انڈیز کی جیت کے بعد دومیچوں کی سیریزایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔